Welcome to the Urdu Poetry Archive! Urdu poetry is like a vast ocean. Walking along its shores on the sands of time, I have gathered a few gems that I would like to share with you.
.نام : امجد اسلام امجد والد کا نام : محمد اسلام پیدائش : 4 اگست1944 تعلیم: ایم اے (اردو) امتیاز کے ساتھ بیگم : فردوس امجد شادی : 23مارچ1975 اولاد: ۱۔ روشین امجد – جواب عاقب انور کی بیگم اور انور مسعود کی بہو ہے- بچے: ز یبندہ عاقب – فاطمہ عاقب ۲۔ تحسین امجد – جو اب ناصر منیف قریشی کی بیگم ہے- بچے : آئتین علی – فزا علی ۳۔ علی ذیشان امجد پیشہ وارانہ سرگرمیاں (الف) ایسوسی ایٹ پروفیسر‘ ایم اے او کالج لاہور 1968-75 & 1979-97 (ب) ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈراما اینڈ لٹریچر) ‘ پنجاب کونسل آف آرٹس‘ لاہور 1975-79 (ج) ڈائریکٹر جنرل‘ اردو سائنس بورڈ لاہور 1997-99 (د) پروجیکٹ ڈائریکٹر‘ چلڈرن لائبریری کمپلکس لاہور(تاحال)
****
غزل
اب تک نہ کھل سکا کہ مرے روبرو ہے کون! کس سے مکالمہ ہے ! پسِ گفتگو ہے کون! سایہ اگر ہے وہ تو ہے اُس کا بدن کہاں؟ مرکز اگر ہوں میں تو مرے چار سو ہے کون! ہر شے کی ماہیت پہ جو کرتا ہے تو سوال تجھ سے اگر یہ پوچھ لے کوئی کہ تو ہے کون! اشکوں میں جھلملاتا ہوا کس کا عکس ہے تاروں کی رہگزر میں یہ ماہ رو ہے کون! باہر کبھی تو جھانک کے کھڑکی سے دیکھتے، کس کو کو پکارتا ہوا یہ کُو بہ کُو ہے کون! آنکھوں میں رات آ گئی لیکن نہیں کُھلا میں کس کا مدعا ہوں؟ مری جستجو ہے کون! کس کی نگاہِ لُطف نے موسم بدل دئیے فصلِ خزاں کی راہ میں یہ مُشکبو ہے کون! بادل کی اوٹ سے کبھی تاروں کی آڑ سے چُھپ چُھپ کے دیکھتا ہوا یہ حیلہ جُو ہے کون! تارے ہیں آسماں میں جیسے زمیں پہ لوگ ہر چند ایک سے ہیں مگرہُو بہو ہے کون! ہونا تو چاہیے کہ یہ میرا ہی عکس ہو! لیکن یہ آئینے میں مرے روبرو ہے کون! اس بے کنار پھیلی ہوئی کائنات میں کس کو خبر ہے کون ہوں میں! اور تُو ہے کون سارا فساد بڑھتی ہوئی خواہشوں کا ہے دل سے بڑا جہان میں امجد عدُو ہے کون
https://farzana.wordpress.com/
ReplyDeleteYe sab mere blog se yahan copy kiya gaya hai aur wo bhi bagheir ijaazat.